ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں الیکٹرک شاک لگنے سے شوہر اور بیوی سمیت تین افراد کی موت

منگلورو میں الیکٹرک شاک لگنے سے شوہر اور بیوی سمیت تین افراد کی موت

Sun, 29 Jan 2017 17:24:43    S.O. News Service

منگلورو 29؍جنوری (ایس او نیوز) ایک المناک حادثے میں ہائی ٹینشن وائر کی زد میں آکر الیکٹرک شاک لگنے سے موقع پر ہی تین افراد ہلاک ہوگئے۔موصولہ تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک میاں بیوی کی جوڑی اور ایک مزدور شامل ہیں جن کی شناخت ویلیرئین لوبو (۵۵سال) ، ہیازمی لوبو (۵۱سال)اور سندیپ (۲۸سال) کے طور پر کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سندیپ نامی نوجوان ناریل کے درخت سے لپٹی ہوئی کالی مرچ کی بیل سے کالی مرچ توڑنے کے لئے لوہے کی ایک بڑی سیڑھی پر چڑھاہوا تھا۔ ویلیرئین لوبونیچے سے اس سیڑھی کو مضبوطی سے تھامے کھڑا تھا۔ اچانک سیڑھی پھسل گئی اور قریب ہی موجود ہائی ٹینشن الیکٹرک کیبل سے ٹکر اگئی جس سے لگنے والے شاک کی وجہ سے سندیپ اور لوبو کی فوری طور پر موت ہوگئی ۔ اسی دوران مدد کے لئے لوبو کی بیوی ہیازمی بھی دوڑ پڑی اور وہ بھی ہائی وولٹیج کرنٹ کی زد میں آکر موت کا شکار ہوگئی۔ 

بتایا جاتا ہے کہ ویلیرئین لوبو NMPTمیں ایئر کنڈیشن میکانک تھاجبکہ ہیازمی لوبو روشنی نیلیا اسکول آف سوشیل ورک میں ملازم تھی۔ اور سندیپ ایک ہوٹل میں ویٹر کا کام کیا کرتاتھا۔ویلیرئین اور ہیازمی کے پس ماندگان میں دو اولادیں ہیں جو اب یتیم ہوگئے ہیں۔


Share: